چیئرمین ڈرگ کورٹ کا دورہ نشتر ہسپتال، ادویات کا سٹاک چیک کیا

چیئرمین ڈرگ کورٹ کا دورہ نشتر  ہسپتال، ادویات کا سٹاک چیک کیا

ملتان(لیڈی رپورٹر)چیئر مین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ کا ممبر ڈرگ کورٹ ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے ۔۔

پراسیکیوشن آفیسر محمد شفیق الرحمن کے ہمراہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال فارمیسی ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا ،چیف فارمیسی نمرین ، ڈاکٹر مقصود ، رؤف میو اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور بریفنگ دی اس کے بعد چیئرمین ڈرگ کورٹ نے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ میں ادویات کا سٹاک اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال ملتان میں داخل مریضوں کیلئے ادویات سٹاک کا بہترین نظام موجود ہے ۔ اس کو آن لائن سنٹرل میڈیسن سٹور سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں