پولیس عوام کی محافظ کیساتھ ساتھ خادم بھی ،کامران ممتاز

پولیس عوام کی محافظ کیساتھ ساتھ خادم بھی ،کامران ممتاز

لودھراں(سٹی رپورٹر )پولیس عوام کی محافظ کے ساتھ ساتھ خادم بھی ہے اور دستیاب سہولیات کے ذریعے خدمت کیلئے کوشاں ہے ۔

۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے مسجد سراج العلوم میں نماز جمعہ کے بعد لگائی گئی کھلی کچہری میں کیا۔پولیس افسروں نے علاقے کی بڑی جامعہ مساجد میں موجود شہریوں سے خطاب کیا، شہریوں کو سپیشل انیشیٹو پروگرام، خدمت مراکز، تحفظ مراکز میں دی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ڈی پی او کامران ممتازنے سراج العلوم میں کھلی کچہری میں کہا کہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں خطاب کا مقصد براہ راست عوام کو پولیس کی نئی خدمات بارے آگاہی دینا ہے اور آئی جی پنجاب عثمان انور کے انقلابی اقدامات کے بعد پولیس فورس اور اسکی خدمات میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔مساجد میں براہ راست عام شہریوں کے درمیان جاکر انکو درپیش مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے اور ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں