نامزد ملزموں کو فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات

 نامزد ملزموں کو فرار کرانے کے  الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد پولیس نے مقدمات میں نامزد ملزمان کو فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

سٹی شجاع آباد پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مقدمات میں نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تو ملزموں کے ساتھیوں ارشد علی اور عبدالمنان نے پولیس کو دیکھتے ہوئے زور سے آواز لگاکر انہیں فرار کرانے میں مدد فراہم کی،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں