ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سوار فیملی کو لوٹنے کی کوشش،خاتون پر تشدد

ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سوار فیملی کو  لوٹنے کی کوشش،خاتون پر تشدد

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سوار فیملی کو لوٹنے کی کوشش،خاتون پر تشدد،گھسیٹنا شروع کردیا، شور شرابہ پر اہل علاقہ کے آنے پر فرار ہوگئے ۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقے عبدالستار اپنی بیوی آمنہ بی بی کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ موضع ہمڑ کے قریب دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی ،خاتون کے شور شرابہ پر ڈاکوؤں نے خاتون کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے گھسیٹنا شروع کردیا ۔اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس نے اطلاع پاکر موقع پر پہنچ کر فرار ڈاکو ؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں