شہر اولیا ء میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار دوگنا کردی گئی

شہر اولیا ء میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار دوگنا کردی گئی

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر۔۔

 شہر اولیائکو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار دوگناکر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت روڈز کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل میں منعقدہ قومی تعمیر نو کے محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کی اصولی منظوری بھی دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر رضوان قدیر نے کہا کہ عوام کے درینہ مطالبے پر ملتان تا وہاڑی روڈ کی اپ اگریڈیشن منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اس حوالے سے جلد اس میگا پراجیکٹ پر کام کا اغاز کیا جائے گا جبکہ نواب پور روڈ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے رضوان قدیر نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ تمام روڈز کی سکیموں کے مکمل ہونے سے قبل سیوریج لائنوں کی تنصیب اور ڈسپوزل سٹیشنز کو فوری مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں شفافیت لانے کے لیے تھرڈ پارٹی اڈٹ کرایا جائے تاکہ عوام کے ٹیکس کی ایک ایک پائی شفاف انداز میں ان کی فلاح بہبود پر خرچ کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں