شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ

شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے طلبہ اور شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔۔

، اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں شیڈز اور بس سٹاپس پر سایہ دار انتظار گاہیں بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ہر سڑک پر لائٹس اور روڈ فرنیچر فوری مکمل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک مینجمنٹ اور اینٹی روڈ ایکسڈنٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق سمیت ضلعی انتظامیہ افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ شہر میں قائم غیر قانونی بس و ویگن اڈے مکمل طور پر شفٹ کئے جائیں گے جبکہ تمام ایس او پیز مکمل ہونے پر نئے بس و ویگن اڈوں کی اجازت دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں