مظفرگڑھ مسائلستان بن چکا، وکلا کا تحریک کا اعلان

مظفرگڑھ مسائلستان بن چکا، وکلا کا تحریک کا اعلان

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹر ی عبدالخلیل شاکر ۔

ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار کے ممبرز و عہدیداروں سید افتخار شاہ ایڈووکیٹ، مہر محمد عثمان سیال ، راشد خان بلوچ ، نائب صدر سید امتیاز حسین ، سردار احمد گوپانگ ، جمشید خان سرانی ، ریاض حسین ، ملک طارق چن ، زاہد شاہ بخاری ، شیخ ضیا لرحمن اور مہر قیصر سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسر اکثر دفاتر سے غائب رہتے ہیں، پانچ ماہ سے ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عدالت نہیں لگائی ،افسروں کے ٹرانسفر تک وکلائکا احتجاج جا ری رہیگا، جتوئی اورعلی پور بار کے زمیندار وکلا اور حقیقی کاشتکار حق سے محروم ہوگئے ، سردار کوڑا خان ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں ایک ارب سے زائد رقم موجود ہے ،پبلک سکول میں بھاری فیسیں وصول کی جا رہی ہیں ،مظفرگڑھ مسائلستان بن چکا ہے ،اس لئے اب وکلائکے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا راستہ ہی موجود نہیں ہے ،ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے آج سے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہوا ہے کہ فوری طور پر افسروں کا تبادلہ کردیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں