وارداتیں، لاکھوں کے زیورات، سامان، موٹر سائیکل، موٹر چوری

وارداتیں، لاکھوں کے زیورات، سامان، موٹر سائیکل، موٹر چوری

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ٹیچر کی سکول کے باہر سے موٹر سائیکل، شہری کے گھر سے لاکھوں کے ۔

زیورات و دیگر سامان ،زیر تعمیر مکان سے سامان،زمیندار کے رقبہ سے سولر موٹر چوری،تعلق داروں نے لاکھوں ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دئیے ،واپڈاٹیم نے بجلی چور دھر لیا،دومنشیات فروش بھی پکڑے گئے ،بھاری مقدار میں چرس اورشراب برامد،مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے چک نمبر 518 ٹی ڈی اے کے رہائشی نجی سکول کے ٹیچرحسن عباس سہول کی سکول کے باہر سے موٹرسائیکل،تھانہ سٹی کے علاقے وارڈنمبر 14 ڈی میں منظور حسین لوہار کے گھر کے چوبارہ کے تالے توڑ کر 60 ہزار روپے نقدی ،طلائی زیورات ،پنکھے ،پارچات و دیگر سامان ، وارڈنمبر 12 کے رہائشی محمد عرفان ارائیں کے زیر تعمیر مکان سے 97 ہزار مالیت کا تعمیراتی سامان ،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی سمندری کے رہائشی زمیندار ثنا اللہ شیخ کے رقبہ سے 35ہزار کی سولر موٹر چوری ہوگئی۔چاہ بڈھے والا کے رہائشی نصیر احمد سانگھی کو تعلق دار اسد اللہ بلوچ نے 53لاکھ روپے ادھار لیکر جعلی چیک تھما دئیے ۔وارڈ نمبر4محلہ گاذراں والا کے محمد عمران ملغانی سے فضل حسین نے 32 لاکھ ادھار لیکر جعلی چیک تھما دیا۔ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ہنجرائی مستقل میں بجلی چورعبدالرشید بوہا پکڑا گیا۔تھانہ صدر پولیس نے موضع چودھری کے منشیات فروش غلام مصطفی شاہ کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس ، محمد عارف شاہ کو گرفتار کر کے 60 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ الگ الگ مقدمات درج کر کے مزیدکارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں