پرانی رنجش پر مسلح افراد کا ایک شخص پر تشدد،ویڈیو بنالی

پرانی رنجش پر مسلح افراد کا  ایک شخص پر تشدد،ویڈیو بنالی

کوٹ ادو(نامہ نگار )پرانی رنجش پر مسلح افراد کا ایک شخص پر تشدد، ایک شخص ویڈیو بناتا رہا ،بھائی کی۔

 مدعیت میں مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14اے کے رہا ئشی کلیم اللہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کا بھائی محب اللہ موٹر سائیکل پر شہر کی طرف سودا سلف خریدنے کیلئے روانہ ہوا،ئیسفیدے والی گلی میں پہنچا تو موٹر سائیکل سوار وں محمد کاشف دانش نے تین نامعلوم ساتھیوں ہمراہ پستول کے زور پر روک لیا اور تشدد کیا، ایک شخص ویڈیو بناتا رہا، شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگئے ، وجہ عناد یہ تھی کچھ روز قبل محب اللہ کی دانش کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں