بی آئی ایس پی ،بینک سسٹم کی خرابی سے خواتین کو مشکلات

بی آئی ایس پی ،بینک سسٹم کی خرابی سے خواتین کو مشکلات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نار)بینک سسٹم کی خرابی کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین مشکلات کا شکار۔

، شدید گرمی کی لہر کے باوجودافسر و ملازمین غریب ترین خواتین کی سہولت کے لئے روزانہ صبح 7سے شام6 بجے تک خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفیسرز ایسوسی ایشن کے بانی صدر سردار عظمت خان اور سینئر نائب صدر (خواتین) حمیرہ رفیق نے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر نے بینک کی جانب سے ضرورت سے کم پیمنٹ ریٹیلرز فراہم کرنے اور بینک فرنچائز سروسز میں تکنیکی مسائل کے باعث غریب خواتین کو ہونے والی دشواریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد سے مطالبہ کیا کہ شدید گرمی میں فرائض سرانجام دینے والے ملازمین اور کروڑوں خاندانوں کے غریب خواتین کی مشکلات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اعلیٰ حکومتی سطح کی کمیٹی بنا کر بینک کے فرنچائز کی جانب سے ضرورت سے کم پیمنٹ ریٹیلیرز فراہم کرنے اور بے جا تکنیکی مسائل کی تحقیقات کی جائیں۔بی آئی ایس پی ملازمین کروڑوں خاندانوں کی غریب خواتین اور انتہائی پسماندہ طبقے کی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں