نہروں میں پانی کی کمی نہیں ہونی چاہیے :وسیم حامد

نہروں میں پانی کی کمی نہیں ہونی چاہیے :وسیم حامد

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار ) ڈ پٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کپاس کی بمپر کراپ کیلئے محکمہ زراعت توسیع کو فیلڈ سرگرمیاں بڑھانے ۔

کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے مطابق فصل کی نگرانی کی جائے - ضلع کی نہروں میں پانی کی کسی صورت کمی نہیں ہونی چاہیئے -وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ٹاسک فورس و ایڈوائزی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا حبیب الرحمن نے کپاس کی فصل و کھادوں کی دسیتابی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں یوریا کھاد کا 2 لاکھ 28 ہزار،ڈی اے پی ایک لاکھ 4 ہزار بوری کا سٹاک موجود ہے -کھاد کی کوئی قلت نہیں،کنٹرول ریٹ پر فروخت ہورہی ہے - 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں