پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر شدہ واٹر سپلائی سکیمیں بند

پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر شدہ واٹر سپلائی سکیمیں بند

شجاع آباد (سٹی رپورٹر) پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر شدہ واٹر سپلائی سکیمیں بند، ہو چکی ہیں ،کاغذوں میں سکیمیں فعال۔

 جبکہ حقیقت میں قیمتی مشنری، دروازہ کھڑکیاں سمیت سب کچھ چوری ہو چکا، اندرون شہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل واٹر سپلائی سے پانی کی سہولت موجود تھی لیکن گزشتہ سال ٹینکی کی چھت ٹوٹنے سے پورے شہر میں پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے ۔ متعدد بار ضلعی انتظامیہ کے افسران سے سرکاری پانی کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا گیا لیکن آج تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور کمشنر ملتان مریم خان سے مطالبہ ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں