وہاڑی،سابق ایم این اے طاہر اقبال پی ٹی آئی کے ضلعی صدر منتخب

وہاڑی،سابق ایم این اے طاہر اقبال پی ٹی آئی کے ضلعی صدر منتخب

وہاڑی(نمائندہ دنیا)سابق ایم این اے طاہر اقبال چودھری تحریک انصاف کے ضلعی صدر مقرر ،نوٹیفکیشن جاری ،سینکڑوں کارکنوں کی عوامی مرکز آمد ،بانی پی ٹی آئی اور طاہر اقبال کے حق میں نعرہ بازی۔۔۔

ضلعی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ راؤ غلام نبی نے تقریب کے شرکاء کا شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سابق ایم این اے طاہر اقبال چودھری کو ضلع وہاڑی کاصدر نامزد کر دیا ہے ۔سینکڑوں کارکنوں نے عوامی مرکز پہنچ کر پر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔طاہر اقبال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے جوبھاری ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا، الیکشن میں بدقسمتی سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور فارم 47کے ذریعے پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی سیٹوں کو ن لیگ کو دے دیا گیا، وہ دن دور نہیں جب بانی پارٹی کی رہائی کے بعد پی ٹی آئی اپنی چھینی ہوئی سیٹیں واپس لے گی ۔سیکرٹری راؤ غلام نبی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔تقریب میں دیگر عہدیداروں شیخ خرم وحید ،راو غلام نبی، شہزادہ بندیشہ، قیصر ستار، شاہد منا گجر، چوہدری اسلم، علی بلوچ، ثاقب مغل، ظفر گجر، ارسلان قادری، فاران چوہدری، حسن رضا، راو کلیم ایڈوکیٹ،راو اورنگزیب، عامر رفیق سلطانی، ڈاکٹر شاہد، راو بلال،صدام گجر، میاں شیران اسلم، واجد جٹ، عمران سہو، جمیل سہو، رضوان مون، رائے مون سمیت دیگر سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں