نواز شریف کا پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند،ثاقب خورشید

 نواز شریف کا پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند،ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مسلم لیگ ن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا خوش آئند، تمام لیگی کارکنوں اور جمہوری سوچ رکھنے والی قوتیں مبارکباد کی مستحق ہیں ۔۔۔

اب ملک عزیز کی ترقی کا نیا سفر اور ملک دشمن سازشی سیاستدانوں کا احتساب شروع ہوگا ۔ثاقب خورشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت اقتدار سے محرومی اور اضافی لاڈ پیار نہ ملنے پر دنیا بھر کی افواج میں نمایاں مقام اور شہادتوں کا ریکارڈ رکھنے والی پاک فوج کو ملک دشمن پیش کرنے کے جھوٹے زہر آلود پراپیگنڈا میں مصروف ہے جو ملک دشمنی اور دفاعی اداروں کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے ، پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس جھوٹ اور اہم شخصیات کی تضحیک پر عبرت ناک کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسا کرنے کی جرأت نہ ہو۔ دریں اثناثاقب خورشید کے دفتر مسلم لیگ سیکرٹریٹ ایچ بلاک میں یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ، نوشین ملک اور شیخ ظفر شہزاد نے خصوصی شرکت کی۔ نیرب خورشید نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں