فنڈز کی قلت،104 فلٹریشن پلانٹس خراب،آلودہ پانی سے شہری بیمار

فنڈز کی  قلت،104 فلٹریشن پلانٹس  خراب،آلودہ  پانی  سے  شہری  بیمار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہر کے ایک سو چار واٹرفلٹریشن پلانٹس خراب ، فلٹرز کی تبدیلی اور مرمت کیلئے بھی کروڑوں روپے کا فنڈ درکار۔۔۔

ضلعی انتظامیہ نے فلٹریشن پلانٹس کو چلانے کی ذمہ داری پہلے مرحلے میں کارپوریشن کو دے دی لیکن ناکامی پر واسا اور موجودہ صورتحال میں چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم پر مخیر حضرات کی تلاش شروع کری ۔ شہر میں فلٹریشن پلانٹس کی تعداد چار سو چار ہے تاہم چون پلانٹس کو ٹھیک کر کے فعال کرنے کیلئے کام شروع کر دیا جلد ہی باقی بند پلانٹس کو بھی ٹھیک کر لیں گے ڈپٹی کمشنر کا موقف تفصیل کے مطابق شہر میں 404 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن میں سے 104 گزشتہ کئی ماہ سے خراب ہو کر بند پڑے ہیں اور کئی پلانٹس کوعلاقہ مکینوں نے کوڑا دان میں تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کیلئے صاف پانی کا حصول کافی حدتک مشکل ہو گیا ہے جس کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ بند پلانٹس میں سے 54 پلانٹس کو ٹھیک کر کے فعال کرنے کیلئے مختلف اتھارٹیز سے رجوع کر لیا ہے جنہوں نے بیشتر پلانٹس کی مرمت کر کے فلٹرز بھی تبدیل کر دئیے ہیں جن کے چلنے سے صورتحال میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور جلد ہی تمام بند پلانتس کو فعال کر کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں