فلسطین:عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر عملدرآمد کرایا جائے ، مدثر ڈاہا

فلسطین:عالمی عدالت انصاف کے  فیصلہ پر عملدرآمد کرایا جائے ، مدثر ڈاہا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن وممتاز قانون دان مدثر علی خان ڈاہا ایڈووکیٹ نے کہاکہ فلسطین کے معاملے۔

 پر عالمی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے اب اس پر عملدرآمد کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے عالمی عدالت کو یہ فیصلہ یقینی طورپر ضمیر کے مطابق بہت پہلے کرنا چاہیے تھا اقوام متحدہ کے کردار سے کوئی مسلم کوئی مسلمان مطمئن نہیں ہے کیونکہ اس نے مسلمانوں کے حوالے سے کبھی جرات مندانہ ایکشن نہیں لیا لیکن عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد عالم اسلام کو اس حوالے سے یو این او پر زور ڈالنا چاہیے تاکہ عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد ہو اور اسرائیل کے مظالم بند ہوسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں