بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے 2ملزم گرفتار

بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے 2ملزم گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم میں تیزی۔

،پولیس سٹی کوٹ ادونے 2بین الصوبائی منشیات سمگلر کوگرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرلی،دونوں منشیات سمگلر عرصہ دراز سے جنوبی پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کا مکروہ دھندہ کرتے تھے ، تفصیل کے مطابق پولیس دائرہ دین پناہ نے ڈی ایس پی سرکل کوٹ ادوثنائاللہ مستوئی کی سربراہی میں گٹ موڑ ٹی پی لنک سے 2بین الصوبائی منشیات سمگلرامان اللہ خان آفریدی پٹھان اور جاوید خان افریدی پٹھان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی تورہ بورہ پشتون افغانستان کی اعلیٰ کوالٹی کی تقریباً ساڑھے 4کلو سے زائدچرس برآمدکر لی ،دونوں گرفتارسمگلرجنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سمگل کرنے کا مکروہ دھندہ کرتے تھے ، پولیس دائرہ دین پناہ نے دونوں ملزموں کے خلاف سمگلنگ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، گرفتار ملزموں سے تفتیش کی جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں