کمشنر ، ڈی سی آفس میں پلاسٹک بیگز،بوتلوں پر پابندی

کمشنر ، ڈی سی آفس میں پلاسٹک بیگز،بوتلوں پر پابندی

ملتان(وقائع نگار خصوصی)کمشنر آفس میں پلاسٹک کے بیگز, کٹلری، ڈبے ، کپ، گلاس، بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گء۔

اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ۔پلاسٹک کا بے جا استعمال موذی امراض کا موجب ہے ۔ پلاسٹک حیاتیاتی تنوع، انسانی صحت اور آب و ہوا پر منفی طریقے سے اثرانداز ہو رہا ہے ۔امسال عالمی یوم ارض کو پلاسٹک کی آلودگی سے منسلک کیا گیا تھا۔زمین کی بقا میں ہی زندگی کی بقا ہے ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شاپرز اور پلاسٹک بیگز پر پابندی یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کو 5 جون تک ڈیڈ لائن دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز اور بوتلوں کے خلاف ایکشن کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں