جناح پارک میں فوڈ ریسٹورنٹ بنانے،پارکوں کی صفائی،آرائش کا حکم

جناح پارک میں فوڈ ریسٹورنٹ بنانے،پارکوں کی صفائی،آرائش کا حکم

ملتان(خبرنگارخصوصی)پی ایچ اے نے جناح پارک میں فوڈ ریسٹورنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف کمپنیوں سے۔

 درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں پارکوں میں صفائی،پودوں کی تزئین و آرائش اور دیگر امور میں بہتری کے احکامات کر دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے ہارٹیکلچر آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چودھری غلام نبی بھی موجود تھے ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ٹرین بوگی ریسٹورنٹ کی کامیاب نیلامی اور تکمیل کے بعد دیگر تفریح مقامات پر فوڈ پوائنٹس بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔تفریح کے ساتھ ساتھ ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ ہوگا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ گول باغ پارک سمیت دیگر پارکوں میں صفائی اور تزئین و آرائش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ادارہ پارکوں میں پارکنگ سٹینڈز، کینٹینز،واش رومز،ڈسٹ بن اور جاگنگ ٹریک فعال کر رہا ہے تاکہ عوام کو بہترین تفریح سرگرمیاں فراہم کی جا سکے ۔شہر کی گرین بیلٹس پر پودوں کی پانی کی فراہمی کے لئے صبح اور شام کے اوقات میں پانی لگایا جا رہا ہے ۔گرمی کے پیش نظرپودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پودوں کو پانی کی بھرپور فراہمی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں