عید قربان ،کینٹ میں تین سلاٹر ہاؤس کو کھلا رکھنے کا حکم

عید قربان ،کینٹ میں تین  سلاٹر ہاؤس کو کھلا رکھنے کا حکم

ملتان (لیڈی رپورٹر ) کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر فراست علی شاہ نے پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ بریگیڈیئر محمود الحسن کے ہمراہ عید الاضحی کی ۔

تیاریوں کے حوالے سے کینٹ بورڈ سلاٹر ہاؤس کا وزٹ کیا اور صفائی کے بہترین انتظامات کرنے اور عید الاضحی پر عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تین دن سلاٹر ہاؤس کھلا رکھنے کے احکامات جاری کیے ۔ تینوں سلاٹر ہاؤس پر عوام آ کر اپنی قربانی کر سکیں گے اور ان سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اس دوران کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر فراست شاہ نے کینٹ کا وزٹ بھی کیا اور عید الاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے اور عوام کی آگاہی کے لیے کانگو وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بینر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں