مخصوص ٹولہ مظفر گڑھ شہر کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ،خالد حسین

 مخصوص ٹولہ مظفر گڑھ شہر کی تعمیر  و ترقی میں رکاوٹ،خالد حسین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر خالد حسین نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں مخصوص ٹولہ نہ صرف شہر کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ہے بلکہ اپنے مذموم۔مقاصد کے حصول کے لئے کردار کشی جیسا گھٹیا کام بھی کرتا ہے ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل میں صرف پولی تھین بیگز خریدنے کا ٹھیکہ مشتہر کیا گیا ہے ، باقی الزامات میں موجود تمام کام اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور یونین کونسلز کے سیکریٹریز نے کرنا ہے اور جو کام ضلع کونسل نے کرنا ہے وہ بھی مجھ سمیت کوئی ٹھیکیدار کرنے کو تیار نہیں ہے مگر نامکمل ادھوری معلومات پر میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں