انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 560 انتباہی نوٹس جاری

 انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت  560 انتباہی نوٹس جاری

لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنرلودھراں عبدالرؤف مہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ۔

 اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 560 انتباہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ 12 عمارات کو سربمہر اور 25 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں