کوٹ ادو، مردہ مرغیاں ہوٹلوں پر سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

کوٹ ادو، مردہ مرغیاں ہوٹلوں  پر سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹلوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔۔۔

برآمد ہونے والی520 کلو مرغیاں تلف کردی گئیں،مقدمہ درج،مزید کارروائی جاری۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈیری ٹیکنالوجسٹ ناصر عباسی نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ بڑی کارروائی کے دوران ضلع کوٹ ادو میں مردہ مرغیاں ہوٹلوں پر سپلائی کرنے والے گروہ کوگرفتار کر لیا اور 520 کلو گرام ہوٹلوں پر سپلائی ہونے والی مردہ مرغیاں برآمدکرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں