دو اباشوں کی اغوا کے بعد لڑکے سے زیادتی، 1ملزم گرفتار

دو اباشوں کی اغوا کے بعد لڑکے  سے زیادتی، 1ملزم گرفتار

میاں چنوں (نامہ نگار)دواوباشوں نے اغوا کے بعد بارہ سالہ لڑکے کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکا بازیاب ،علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر میڈیکل کرانے پرزیادتی ثابت ہوگئی، ایک ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 50پندرہ ایل کے رہائشی 12سالہ (ت)گزشتہ روز مہمانوں کو اڈا پر چھوڑنے آیا تو دو نامعلوم افراد نے اسے اغواء کرلیا جس کا مقدمہ لڑکے کی دادی بخت بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ،لڑکا بھاگ کر قریبی لوگوں کے پاس چھپتے ہوئے گھر پہنچ گی،ا علاقہ مجسٹریٹ محمد سلمان کے حکم پر لڑکے کا میڈیکل کرایا گیا ، رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی،پولیس نے ایک ملزم نعمان سکنہ 55پندرہ ایل کو گرفتار کرلیا ہے ، مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں