عوام کوای خدمت مرکز کی سہولتوں سے استفادہ کرنیکا مشورہ

عوام کوای خدمت مرکز کی سہولتوں سے استفادہ کرنیکا مشورہ

لودھراں (سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرقان نے ایس ڈی او بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ ای خدمت مرکز لودھراں کا اچانک دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔۔۔

 اس موقع پر انچارج ای خدمت مرکز لودھراں نے انکی مکمل رہنمائی کی اور ای خدمت مرکز کے سروس ڈیلوری کے طریقہ کار بارے بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرقان نے ای خدمت مرکز لودھراں کی سروس ڈلیوری اور سنٹر کی صفائی ستھرائی کے معیار کو سراہا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر لودھراں کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو ای خدمت مرکز لودھراں کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ضرور ای خدمت مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حصول کے لیے سنٹرکا دورہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں