بی ایس پی ،فراڈ میں ملوث 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

بی ایس پی ،فراڈ میں ملوث 3افراد  کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر خواتین کے فنگر پرنٹ لگاکر سمز نکالنے کے الزام میں پولیس نے 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 کوتوالی پولیس کو ذوالفقار اے ایس آئی نے موقف اختیار کیا کہ دوران گشت شمس آباد ایک گھر کی بیٹھک میں موجود ملزموں مبین،عمران اور شاہ زیب نے دھوکہ دہی سے خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فنگر پرنٹ حاصل کرکے ان کے ناموں پر سمز نکال رہے تھے جن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں