مویشی منڈی میں دو نایاب نسل کے بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز

 مویشی منڈی میں دو نایاب نسل کے بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)شہر میں مویشی منڈی کا بازار سج گیا منڈی میں لائے جانے والے دو نایاب نسل کے بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں لوگ دور دراز سے دیکھنے کیلئے منڈی میں آ رہے ہیں ۔۔۔

بیلوں کے مالک راو ندیم کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کی نایاب نسل کی طرح انہیں خوراک بھی اعلی قسم کی کھلائی گئی ہے ان بیلوں کی تواضع انہوں نے دودھ ، چنا اور گندم سمیت چاروں اور ونڈے کے ساتھ کی گئی ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی کے دنوں نیں بیلوں کی پرورش میں ان کے دس لاکھ سے زائد روپے لگ چکے ہیں اور وہ ان دو بیلوں کی جوڑی کے 15 لاکھ روپے قیمت وصول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن وہاڑی مویشی منڈی میں تاحال آنے والے کسی گاہک نے اتنی قیمت نہیں لگائی جس سے انہیں منافع ملتا دکھائی دے جو کہ ان کیلئے پریشان کن صورتحال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں