بورے والا ، ٹھیکیدار کومویشی منڈی میں ٹینٹ مہیا کرنیکی ہدایت

بورے والا ، ٹھیکیدار کومویشی منڈی میں ٹینٹ مہیا کرنیکی ہدایت

بورے والا ( نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کا منڈی مویشیاں کا دورہ ، بیو پاریوں کی شکایات پر فوری نوٹس ، ٹھیکیدار کو ٹینٹ اپنے اخراجات پر مہیا کروانے کی ہدایت ۔

 ڈلن بنگلہ میں دوران کارروائی منی پٹرول پمپس پر کارروائی کے دوران پٹرول مشینیں ضبط ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے الہ ا ٓباد میں قائم منڈی مویشیاں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مہیا کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا اور بیو پا ریوں اور خریداروں سے ملاقات کرتے ہوئے سروسز کی بابت پو چھا جس پر بیو پا ریوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت انتظامات کرنے کی شکایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے نوٹس لیتے ہوئے اخراجات ٹھیکیدار کو ادا کر نے کا حکم دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں