منشیات ڈیلر گرفتار،چرس،پوست،افیون،آئس برآمد

 منشیات ڈیلر گرفتار،چرس،پوست،افیون،آئس برآمد

بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ ماڈل ٹاؤن پو لیس کی بڑی کارروائی ، منشیات ڈیلر گرفتار،لاکھوں روپے کی سات کلو سے زائد چرس ، پوست ، افیون اور آ ئس برآ مد ۔

 تفصیل کے مطابق تھا نہ ماڈل ٹاؤن پو لیس نے دو ران کارروائی منشیات کے ہول سیل ڈیلر کو گرفتا رکر لیا ،پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار کی سپلائی کی اطلاع پر ناکا لگایا تو ملک فیاض سکنہ عزیزا ٓباد منشیات سمیت پکڑا گیا ،ملک فیاض کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 7کلو گرام سے زائد چرس ، افیو ن ، آ ئس اور پو ست برآ مد ہوئی جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پو لیس نے ملزم کو منشیات سمیت گرفتا رکر کے پابند سلاسل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں