خسرہ کی وباء ،6بچے شکار،نشتر میں بستروں میں اضافہ

خسرہ کی وباء ،6بچے شکار،نشتر میں بستروں میں اضافہ

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ۔محکمہ صحت ملتان اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ۔

چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 1 ہزار 16مریض بچے رپورٹ ہوئے ۔ نشتر ہسپتال میں خسرہ میں مبتلا میں 12 مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وباء کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ۔ ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 1 ہزار 16مریض بچے رپورٹ ہوئے ،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 45مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلا 6مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان میں خسرہ میں مبتلا مریضوں کے لئے آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی تھی جہاں اس وقت خسرہ کے میں مبتلا 12مریض بچے زیر علاج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں