32جرائم پیشہ گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ برآمد

32جرائم پیشہ گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ برآمد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی قیادت میں ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف تھانوں میں کاروائیوں کے دوران 32 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔۔۔

گرفتار ملزمان میں 15 اشتہاری ، 12 منشیات فروش اور 5 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 19 کلو چرس 2940 گرام پوست ، 80 گرام آئس اور 260 گرام افیون ، 420 لیٹر شراب بمعہ چالو بھٹی اور 5 عدد پسٹل برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ڈی پی او منصور امان کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں