زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ،طلبہ عملے کا ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

زکریا  یونیورسٹی  کے  اساتذہ،طلبہ  عملے  کا  ڈوپ  ٹیسٹ  لینے  کا  فیصلہ

ملتان(شاہدلودھی سے ) زکریا یونیورسٹی سمیت ملتان کے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھا م کے لئے سکیورٹی عملے ، انتظامیہ افسراور مشکوک طلبا وطالبات کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کافیصلہ۔۔۔

تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے اہم اقدام اٹھانے کافیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ایجنسیوں کی رپورٹ پر سی پی او صادق علی نے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی ، رپورٹس کے مطابق زکریا یونیورسٹی ، ایمرسن، نواز شریف انجینئرنگ ، وزرعی یونیورسٹی ، این ایف سی سمیت مختلف کالجز میں منشیات کا استعمال ہورہا ہے جس میں ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا وطالبا ت ملوث ہیں 2017میں بھی ان تعلیمی اداروں میں منشیات بارے کریک ڈائون کیا گیا تھا سپیشل برانچ کے مطابق سکیورٹی عملہ منشیات فروشی اور استعمال میں ملوث تھا جس پر انکوائری ہوئی ڈوپ ٹیسٹ بھی ہوئے مگر پھر سیاسی دبائو پر یہ انکوائری روک دی گئی ایک بار پھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تعلیمی اداروں خصوصاََ زکریا یونیورسٹی میں چرس اور آئس کا استعمال بڑھ گیا ہے جو یونیورسٹی کے قریب واقع دکانوں سے آسانی سے دستیاب ہے افسوس ناک پہلو یہ کہ متعدد طالبات بھی منشیات کی عادی ہوچکی ہیں ان اطلاعات پر سی پی او صاد ق علی نے فوری طور پر اقدام اٹھانے کافیصلہ کیا اور تمام تعلیمی اداروں کے چیف سکیورٹی آفیسرز کو اپنے عملے کی تفصیل اور سکیورٹی کلیئرنس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ تمام سکیورٹی عملے کی سکیورٹی کلیئرنس کرائی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ تمام عملے کا ڈوپ ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا جبکہ مشکوک طلبا اور خفیہ رپورٹس پر منشیات کے استعمال میں ملوث اساتذہ کا بھی ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گااس معاملے کو کرا س دی بورڈ کنٹرول کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں پولیس لیٹر بکس بھی لگائے جائیں گے جس میں طلبا وطالبات اپنی تجاویز اور اس دھندے میں ملوث میں افراد کی اطلاع دے سکیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں