آلو کی جدید اقسام کی کاشت کیلئے مشاورت،تجاویز پیش

آلو کی جدید اقسام کی کاشت کیلئے مشاورت،تجاویز پیش

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی میٹنگ چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب کی۔

 سربراہی میں پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوئی ۔ بورڈ کے سیکرٹری ڈائریکٹر پوٹیٹو ریسرچ ڈاکٹر سید اعجاز الحسن نے بتایا کہ پی آر آئی نے آلو کی بارہ ورائٹیز تیار کی ہیں جو منظور شدہ ہیں ادارہ کو عملہ کی ضرورت ہے ،سیٹیں خالی ہیں ،بجٹ کی کمی ہے ،ضرورت ہے کہ بیج آلو کاشتکار تک پہنچ سکیں ۔ چودھری عبدالخرم واحد نے رائے دی کہ یہ بیج ڈیمو مختلف کاشتکاروں کے پاس لگوائے جائیں اور کارکردگی کا پتہ چلے ریسرچ ڈاٹا اور عملی طور کاشتکاروں کے پاس ٹرائل میں فرق ہوتا ہے ابھی تک کاشتکاروں کو نام کا نہیں پتہ ،پوٹینشل دیکھے بغیر کاشت کار نہیں لگائیں گے ،مہنگائی میں رسک مشکل ہے ، سلیم باری نے کہا کہ میرے ریسرچ فارم پر آلو کے ٹرائل لگا لیں ،اخراجات وہ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں