ڈی ایچ کیو میں بچوں کی ہلاکت، چارج نرس برخاست ،3معطل

ڈی ایچ کیو میں بچوں کی ہلاکت، چارج نرس برخاست ،3معطل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا معاملہ’انکوائری ٹیم نے چارج نرس کو برخاست۔۔۔

 3نرسوں کو معطل کردیا’پولیس نے ایک نرس کو گرفتار کرلیا’نرسوں کا ڈیوٹیاں چھوڑ کر ڈی سی آفس میں احتجاج،ڈاکٹروں کو بھی گرفتار کیا جائے نرسوں کا موقف تفصیل کے مطابق خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گزشتہ سے پیوستہ روز انجکشن کے ری ایکشن سے 3بچوں کی ہلاکت ہوئی جس کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور سے انکوائری ٹیم خانیوال آئی انکوائری ٹیم نے ایک نرس کو نوکری سے برخاست کردیا جبکہ تین نرسوں کو معطل کردیا۔پولیس نے سٹاف نرس اقصیٰ آفاق کو حراست میں لے لیا جس پر نرسوں کی بڑی تعداد نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نرسوں کے ساتھ ڈیوٹی ڈاکٹرز کو بھی گرفتار کرے بچوں کی مو ت کا ملبہ نرسوں پر ڈال کر ایم ایس اور سی او ہیلتھ ڈیوٹی ڈاکٹرز کو بچارہے ہیں ۔ بچوں کی حالت سیریس ہونے پر ڈیوٹی نرس بھاگتی رہی لیکن ڈیوٹی ڈاکٹر کے نہ ہونے پر یہ سانحہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں