شجاع آباد، بااثر افراد کی مزدور کی اراضی پر قبضہ کی کوشش

شجاع آباد، بااثر افراد کی مزدور کی اراضی پر قبضہ کی کوشش

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)بااثر افراد کی مزدوروں کی زمین پر قبضے کی کوشش ، متاثرہ کے گھر پر غنڈوں کے ساتھ دھاوا ۔۔۔

 وکیل بلال شاہ ہماری زمین ہتھیانہ چاہتا ہے پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا پنجاب پولیس کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرانے کے باوجود ڈی ایس پی قانونی کارروائی کرنے سے قاصر ہے تحفظ فراہم کیا جائے اہل خانہ کا شدید احتجاج ، سخت نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد محلہ پنساری والا میں مکین نادیہ بی بی ، آسیہ بی بی اور اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بیان ریکارڈ کرایہ کہا کہ 45 سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے ہم 49 مرلہ زمین میں رہائش پذیر ہیں گزشتہ بارشوں کے باعث ہماری دیوار گر گئی جس کو دوبارہ سے تیار کرنے پر بلال شاہ جو اپنے آپکو وکیل کہلواتا ہے ہماری زمین پر قابض ہونا چاہتا ہے ہم غریب اور مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں بلال شاہ اپنی وکالت کی دھمکیاں دیتا ہے اور غنڈوں کی مدد سے ہمیں ڈراتا دھمکتا ہے جبکہ بلال شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں بتایا کہ 38 مرلے زمین کے کاغذات موجود ہیں میری زمین ہے متاثرہ خاندان نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں