پائوں پھسلنے سے نوجوان نہر میں گر کر ڈوب گیا

پائوں پھسلنے سے نوجوان  نہر میں گر کر ڈوب گیا

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاؤں پھسل جانے کے باعث سرکے بل نہر ڈالس برانچ ہیڈپنجند میں گرنے والا نوجوان ڈوب گیا لاش کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری۔

 تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حاجی پور کا رہائشی عبدالرشید جوکہ اپنی بھینسوں کو ہیڈپنجند ڈالس برانچ میں نہلا رہاتھا کہ نہر سے نکلنے کے دوران اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث سر پر لگنے والی چوٹ کے نتیجہ میں دوبارہ نہر میں گرکر ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوعملہ نے موقع پر پہنچ کر ڈوب جانیوالے نوجوان عبدالرشید کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن شروع کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں