نادار افراد کی اعانت عید قرباں کی روح،جلال الدین رومی

نادار افراد کی اعانت عید قرباں کی روح،جلال الدین رومی

ملتان (لیڈی رپورٹر)عید قربان کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم آج کے دن اس طبقے کو یاد رکھیں ۔جو پورا سال ان نعمتوں سے محروم رہتے ہیں۔ کہ عید قرباں کی اصل روح بھی یہی ہے کہ ہم غریب و نادار اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کا خیال رکھیں ۔

ان خیالات کا اظہار معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی جہاں صاحب حیثیت افراد پر فرض ہے ۔وہاں اس قربانی کے حصے میں مستحق افراد کو یاد رکھنا بھی اس عبادت کا حصہ ہے ۔ خاص طور پر عید الاضحی کے موقع پر گوشت کی تقسیم کے علاوہ پورا سال ایسے افراد کی خوشیوں و ضروریات کا خیال رکھنا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ یوں تو عید کا تہوار فرحت و مسرت سے عبارت ہے ۔لیکن یہ عید رب کریم کا ایک عظیم عطیہ ہے جو ہم سے محض قربانی ہی نہیں بلکہ ذات کی قربانیوں کا تقاضاکرتی ہے ۔ کہ اس وقت پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے ۔کہ پوری دنیا کی بدلتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے ہمیں اپنے ذاتی تعصبات کی قربانی دیتے ہوئے پاکستان کے نام اکٹھا ہونا پڑے گا ۔کہ یہی وقت کا تقاضا ہے ۔ پوری دنیا کے ساتھ پاکستان بھی مہنگائی کی زد میں ہے ۔جس سے عام ادمی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا کے کئی ممالک کی معیشتیں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں اس لیے پارلیمان کو چاہیے کہ وہ بجٹ منظور کرتے ہوئے عوامی امنگوں کا خیال رکھے ۔حکومت عوام کو ریلیف دینے اور معیشت سے بوجھ کم کرنے کیلئے عوام دوست پالیسی تشکیل دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں