چائلڈ پروٹیکشن میں رہائش پذیر بچوں نے بھرپورعید منائی

چائلڈ پروٹیکشن میں رہائش پذیر بچوں نے بھرپورعید منائی

ملتان(خبرنگارخصوصی)چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے عیدالاضحیٰ بھرپور طریقے سے منائی۔

 بچوں کے ہمراہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے بکرے کی قربانی کی گئی۔ بچوں کے لئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ بیورو ترجمان کے مطابق عید کے دنوں میں بچوں کیلئے گول گپے ، دہی بھلے ، برگر، شوارما، آئسکریم اور دیگر سٹالز کے ساتھ ساتھ لذیذ چٹ پٹے مٹن اچار گوشت، بریانی، پلاؤ اور دیگر کھانے بھی بنائے گئے ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور بیورو آفیسرز نے بچوں کے ہمراہ عید منائی بچے بھرپور لطف اندوز ہوئے اور خوب ہلہ گلہ کیا بھنگڑے بھی ڈالے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں