لڑائی جھگڑے ،فائرنگ ،چھریوں کے وار سے 8افراد زخمی

لڑائی جھگڑے ،فائرنگ ،چھریوں کے وار سے 8افراد زخمی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)لڑائی کے مختلف واقعات میں فائرنگ اورچھریوں کے وار سے 8افراد زخمی، پولیس نے مقدمات درج کر لیے پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ کے سید شاکر حسین شاہ کے رقبہ پر حقنواز بریال اور۔۔۔

 اس کے بیٹوں نے قبضہ کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اس کے ہاتھ کو زخمی کر دیا جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ تونسہ بیراج بستی شیخاں میں پرانی رنجش پراعجاز کھوسہ نے افضل موہانہ کو بیٹے ثافب اعجاز سمیت روکا، نہ رکنے پر ان پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں ثاقب اعجاز ماہانہ زخمی ہو گیا، تیسرے واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ بیٹ قائم والا بستی پنوار میں بچوں کی لڑائی توں تکرار پر سجاد حسین پنوار کو صادق اور عاشق نے ڈنڈوں سوٹوں سے لہو لہان کر دیا،چھڑانے کیلئے انے والے بھانجے سبطین اور امجد کو بھی زخمی کر دیا،چوتھے واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ چاہ ڈھولے والا میں معمولی رنجش پر قاسم بھٹی کو محبوب حسین بھٹہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر لہو لہان کر دیا۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں