چند ماہ میں مظفرگڑھ یونیورسٹی کا قیام ممکن ہوگا :اجمل چانڈیہ

چند ماہ میں مظفرگڑھ یونیورسٹی کا قیام ممکن ہوگا :اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے عمائدین علاقہ شہری اور سماجی شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ۔۔۔

 پینے کا صاف پانی، سیوریج، سڑک ،صفائی ،صحت کے علاوہ جدید تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے مظفرگڑھ ضلع کے اجتماعی اور درینہ مطالبہ یونیورسٹی کا قیام ہے اس بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی اپنی ایک ملاقات میں آگاہ کر چکا ہوں اس سلسلے میں وزیر تعلیم پنجاب ہائر ایجوکیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے ،چند ماہ میں مظفرگڑھ یونیورسٹی کا قیام ممکن ہوگا جس سے سینکڑوں طلباء اور طالبات استفادہ کر سکیں گے اس کے علاوہ مظفر گڑھ کے میڈیکل کے طلباء و طالبات کے لیے ایم کیٹ کی تیاری کیلئے خورشید آباد ہائی سکول میں کلاسز کا اجراء کرا دیا گیا ہے شہری آگاہ کریں ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا انہوں نے بتایا کہ مظفر گڑھ شہر کو (سیو سٹی پروجیکٹ) میں شامل کر دیا ہے تھرمل روڈ چمن بائی پاس سے ناردرن بائی پاس ڈی جی خان روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا اس کے ساتھ ساتھ پینے کہ صاف پانی سیوریج اور صفائی جیسی سہولیات کو ہے گھر تک فراہم کرنا اولین ترجیح ہے علاوہ ازیں ملک خیر محمد بدھ ، رانا نذر محمد، ملک عابد ملانہ، رانا وقار احمد ایڈوکیٹ نے یونیورسیٹی سے متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں