نیپرا کے بجلی پر فکس چارجز مستردکرتے ہیں، خواجہ سلیمان

نیپرا کے بجلی پر فکس چارجز مستردکرتے ہیں، خواجہ سلیمان

ملتان (لیڈی رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی۔۔۔

ملتان ڈویژن کے چیئرمین فہداسحاق سانگی،ملتان کے نائب صدر رانا محمداویس علی، پیپر مارکیٹ کے صدر چودھری عبدالحمید جٹ،سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر ملک قیصر اقبال کمبوہ،دولت گیٹ کے صدر میاں تنویر لنگاہ نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرائے جانے جس کے مطابق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین پر 300,400سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں پر 200سے 1000روپے فکس چارجز عائد کئے جانے کو مسترد کرتے ہیں حکومت اپنے اس فیصلے کو فی الفور واپس لیے ورنہ مرکزی تنظیم تاجران اجتماعی طور پر بجلی بلوں کی ادائیگی روکنے اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کریگی حکمران طبقہ تمام تر بوجھ عوام پر ڈالنے نے کی بجائے واپڈ کے ملازمین اور سرکاری افسروں کو دیئے جانے والے لاکھوں فری یونٹس بند کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں