لڑکی اور لڑکے سے مبینہ زیادتی ، ملزموں کیخلاف مقدمات

لڑکی اور لڑکے سے مبینہ زیادتی ، ملزموں کیخلاف مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر) مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کو ڈبل پھاٹک سیفل پلازہ سے صدف شہزادی نے اطلاع دی کہ میری اسکی بیٹی عید کے تیسرے روز گھر سے بازار گئی تھی جہاں دونامعلوم لڑکے اسے ورغلاکر اپنے ساتھ دہلی گیٹ کپڑے کی دوکان میں لے گئے اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ صدر پولیس کو بستی گرے والا سے کلیم نے اطلاع دی کہ اسکا بیٹے کو ملزم وصی،فہیم،نعیم اور مظہر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور وڈیو بھی بنائی،واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے مذکورہ بچوں کو ڈاکٹری معائنہ کے لئے نشتر ہسپتال روانہ کردیا اور ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں