بجلی بلوں نے عوا م کی زندگی اجیرن کردی، نواب عمر حیات

بجلی بلوں نے عوا م کی زندگی اجیرن کردی، نواب عمر حیات

کہروڑ پکا (نمائندہ دنیا )حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگی کو اجیرن کر دیا عوام پہلے سے مہنگائی و بے روزگاری سے پریشان ہے حکومت دن رات بجلی کے بل بڑھا کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیل کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی کہروڑ پکا نے میلسی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جِس کی قیادت تحصیل امیر جماعت اسلامی نواب عمر حیات نے کی ان کا کہنا تھا غریب سفید پوش طبقہ ضروریات زِندگی بڑی مشکل سے پوری کرتا ہے اور دوسری جانب حکومتِ آئے روز بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے میں پھرتی دکھا رہی ہے حکومتِ وقت اپنا قبلہ درست کرے اوریہ ظالمانہ اقدامات فوراً بند کرے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کہروڑ پکا شہرِ فیصل خالد محمود رکن جماعت اسلامی توصیف احمد جام اختر عثمان رضا حافظ نعیم شہباز یٰسین حافظ شہروز و دیگر کارکنان و ذمہ داران موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں