ہسپتال کی ایمرجنسی،اوپی ڈی وارڈ زکے سامنے سیوریج کا پانی جمع

 ہسپتال کی ایمرجنسی،اوپی ڈی وارڈ زکے سامنے سیوریج کا پانی جمع

جہانیاں(نمائندہ دنیا)محکمہ صحت کے افسروں کی غفلت ،تحصیل ہسپتال جہانیاں کی ایمرجنسی اوراوپی ڈی وارڈ زکے سامنے سیوریج کا پانی جمع ،بدبو اور تعفن سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا،شکایات کے باوجود انتظامیہ خاموش ۔

تفصیل کے مطابق جہانیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کاسیوریج نظام فلاپ ہونے پر میونسپل کمیٹی کے عملہ نے مشینری خراب کا بہانہ بنا کر سیوریج اورگٹر کا پانی ایمرجنسی اوراوپی ڈی وارڈ زکے سامنے موٹرسائیکل سٹینڈ کے ساتھ گراؤنڈ میں چھوڑ دیا، مچھروں کی بھرمار ہے ، بدبو اور تعفن سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال نے فنڈز جاری کردئیے تھے مگر تاحال سیوریج لائن کی مرمت اور بحالی نہ ہوئی ۔ تحصیل ہسپتال کے ایم ایس اورمریضوں محمد یوسف،محمد یاسر،محمدعرفان،محمد راشد،رضیہ بی بی ،راشدہ بی بی،عذرہ و دیگر نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنر خانیوال سے سیوریج نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں