حکومتی پالیسیوں نے کسان کو دیوار سے لگا دیا، عبدالرؤف تتلہ

 حکومتی پالیسیوں نے کسان کو دیوار سے لگا دیا، عبدالرؤف تتلہ

میلسی (نامہ نگار )مرکزی چیئرمین کسان اتحاد عوامی پارٹی (تتلہ گروپ)چودھری عبدالرؤف تتلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی زرعی پالیسیوں نے کسان کو دیوار کے ساتھ لگا دیا۔۔۔

گندم کے بحران کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے اور کسانوں کے گھر اور گودام گندم سے اس وقت بھی بھرے پڑے ہیں۔ان کے خیالات اظہار انہوں نے ملیسی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کسانوں کا استحصال کرکے مہنگائی میں کمی کا جو دعویٰ کیا ہے ،وہ محض نمائشی اقدام ہے ،کسان کی اجناس کا کوئی خریدار نہیں جبکہ دوسری جانب زرعی ان پٹس کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، کسان اتحاد کی تمام تنظیمیں مل کر جلد اس سلسلے میں متفقہ احتجاجی لائحہ عمل مرتب کریں گی اور مطالبات کے حق میں اسلام آباد پہنچ کر تاریخی دھرنا دیا جائے گا، جعلی ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والی حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ،اسی لیے وہ عام آدمی کو مسلسل مسائل سے دو چار کر رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کی روک تھام کا جواز پیش کرتے ہوئے گندم کی خریداری سے انکار کا اعتراف کر کے کسان دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے لیے جلد اپنی تنظیم کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں