مدارس کے طلبہ بھی نئے سکیم کے تحت میٹرک امتحان دینگے

مدارس کے طلبہ بھی نئے سکیم کے تحت میٹرک امتحان دینگے

ملتان(خصوصی رپورٹر)دینی مدارس کے طلبا وطالبات بھی نئے سکیم آف سٹڈی کے تحت میٹرک کا امتحان دیں گے تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کے فیصلے کے مطابق دینی مدارس پر نئی سکیم آف سٹڈی کا اطلاق کردیا ہے۔۔۔

 جس کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے لیے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ میٹرک (گریڈ 9-10) کے لیے \"سکیم آف سٹڈیز کے تحت تعلیمی سیشن 2024-25 میں اسلامیات (لازمی) کا مضمون 9 ویں (پارٹ-1) میں 100 نمبروں کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ جماعت 9 (پارٹ) میں پاکستان سٹڈیز (لازمی) کی تدریس نہیں ہوگی جبکہ پاکستان سٹڈیز کا مضمون (لازمی) گریڈ-10 (پارٹ-II) میں پڑھایا جائے گا، جس میں 100 نمبر ہوں گے ۔جماعت 10 میں اسلامیات (لازمی) کی تعلیم نہیں دی جائے گی جبکہ پرانی سکیم سٹڈی 2026میں مکمل طور پر ختم کردی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں