فارم 47والوں نے عوام کا جینا حرام کردیا، طارق گجر

فارم 47والوں نے عوام کا جینا حرام کردیا، طارق گجر

ملتان( لیڈی رپورٹر )سینئر رہنما تحریک انصاف وسابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے خود کہا کہ۔۔۔

 یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اور عوام کو یہ بجٹ کو ماننا ہوگا اگرملک کے تمام تر فیصلے آئی ایم ایف کے کہنے پر ہی کرنے ہیں تو حکومت بھی آئی ایم ایف کو کرنے دو کم از کم عوام کی ان ایوانوں میں بیٹھنے والے حکومتی لٹیروں سے جان تو چھوٹ جائے گی۔آئی ایم ایف کی شرائط کی زدہ میں غریب عوام ہی کیوں آتی ہے یہ حکومتی ڈاکو ؤں پر آئی ایم ایف کی کوئی شرائط لاگو نہیں ہوتیں۔فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت بیروزگاری اور بجلی کے بھاری بھرکم بھتہ وصولی کے بل جن سے تنگ آکرعوام کودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔اس مفاد پرست پی ڈی ایم ٹولے نے عوام مسائل نے نظریں چرا رکھی ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں انہیں صرف اقتدار اور اپنا مفادپیارا ہے حکومت عوام سے کیا ہوا 300 بجلی یونٹ فری کا وعدہ پورا کرے ۔اگر عوام کو حکومت کی جانب سے جلد ریلیف نہ دیا گیا تو عوام حکومت کو گھر بھیجنے میں زیادہ دیر نہیں لگائے گی۔چودھری طارق زمان گجر نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے معاشی بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں