کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف آپریشن سست روی کا شکار

 کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف آپریشن سست روی کا شکار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں،کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف آپریشن سست روی کا شکار،ٹریفک پولیس کے ذمہ داران نے چپ سا دھ لی۔۔۔

ما حو لیاتی آ لود گی میں اضافہ ہو نے کا خدشہ،شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر سمیت گردونواح میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،رکشوں،بلا لائسنس، کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف آپریشن بھی سست روی شکار ہوکر رہ گیا۔محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسران کی عدم دلچسپی کے باعث دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں شہریوں میں بیماریاں پھیلانے میں مصروف ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے ،دوسری جانب کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف جاری مہم سست روی کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے قائم کی جانے والی ٹیموں کی جانب سے بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی سمیت حادثات میں اضافہ ہو رہاہے ، شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف چالان کر کے انہیں تھانوں میں بند کیا جائے تاکہ شہری فضائی آلودگی سے پاک ماحول میں سانسیں لے سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں