اتائیت کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری :ڈاکٹر ارسلان

اتائیت کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری :ڈاکٹر ارسلان

میلسی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایچ آر ایم وہاڑی ڈاکٹر ارسلان خالد گجر نے کہا ہے کہ اتائیت کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔

 سلیکٹڈ کارروائی کا الزام درست نہیں بلا امتیاز کارروائی جاری ہے 6 ماہ تعیناتی کے بعد پہلی بار میلسی آیا ہوں بنیادی ذمہ داری ڈی ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر میلسی کی بنتی ہے ، گزشتہ روز بوریوالا وہاڑی اور میلسی میں بڑے پیمانے پر اتا ئیت پھیلانے والے میڈیکل سٹورز اور کلینکس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ میلسی میں سلیکٹڈ کارروائی کی گئی اورور درجنوں اتائیوں کے کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں