بجٹ عوام دشمن ، رہی کسر بجلی بلوں نے نکال دی:عبد الحمید

بجٹ عوام دشمن ، رہی کسر بجلی بلوں نے نکال دی:عبد الحمید

مظفرگڑھ،مونڈکا (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)بجٹ عوام دوست نہیں یے بلکہ عوام دشمن ہے زبر دست مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث ملکی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو چکی ہے رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے ۔۔۔

 بجٹ دوبارہ تیار کرکے پارلیمنٹ میں موجود لینڈ لارڈ زکی بجائے عوام کی کچہری میں پیش کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیف کوآرڈینیٹر سردار عبد الحمید خان بلوچ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ نہیں بلکہ عوام کش پالیسی لاگو کر دی ہے موجودہ حالات کے تناظر میں تنخواہیں اور پنشن دوگنی کی جائیں مزدور کی اعلان کردہ 37000روپے تنخواہ پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے حکومت عوام دوست بجٹ دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے بھوک و افلاس کے باعث لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں دو وقت کی روٹی پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ملک عالمی مالیاتی ادارے کے ہاں گروی رکھ کر کہتے ہیں کہ ہم آزاد ہیں اگر ہم اپنا بجٹ بھی خود نہیں بنا سکتے تو پھر غلامی کیا ہوتی ہے ،آزادی گروی رکھ دی گئی جو قابل مذمت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں